حیدرآباد۔13دسمبر(اعتماد نیوز)
مرکزی وزیر شہری ترقی ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ملک میں اسمارٹ شہروں کی تعمیر کے عمل کا آغاز آئندہ سال جنوری سے ہوگا ۔
انہوں نے آندھراپردیش کے تروپتی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے
بیشتر مقامات پر سو
اسمارٹ شہروں کی تعمیر عمل میں آئے گی ۔ ساتھ ہی بنیادی
انفرا اسٹرکچر بھی فراہم کیا جائے گا ۔ مجوزہ اسمارٹ شہروں میں تمام عصری
سہولتیں ہوں گی جہاں توسیع شدہ قومی شاہراہ ہیں اور سڑکیں ہوں گی ۔ انہوں
نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے سڑکوں کی توسیع عمل میں لائی جائے گی ۔